محبت اور شکرگزاری کا جادو

ایک دن جب انسان ہواؤں ،لہروں ، اور زمینی کشش کو مسخر کر لے گا۔ تب ہم خدا کی خاطر محبت کی طاقتوں کی لگام سنبھالیں گے، اور تب، دنیا کی تاریخ میں دوسری بار انسان آگ کو دریافت کر لے گا۔


طاقت اور زندگی

ایک انسان اپنے وجود کے نہ ہونے کو تصور نہیں کر سکتا۔ ہم اپنے جسم کو بے جان محسوس کر سکتے ہیں لیکن ہم اپنے وجود کے نہ ہونے کو تصور نہیں کر سکتے۔ آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ یہ ہے؟ کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ یہ قدرت کا کوئی انصاف ہے؟ ایسا نہیں ہے۔

آپ وجود کے نہ ہونے کو تصور نہیں کر سکتے کیونکہ وجود کا نہ ہونا آپ کے لیے ناممکن ہے! اگر آپ اسے تصور کر سکتے تو آپ اسے تخلیق کر سکتے۔ آپ اسے کبھی بھی تخلیق نہیں کر سکتے. آپ ہمیشہ سے وجود رکھتے ہیں اور آپ ہمیشہ موجود رہیں گے۔ کیونکہ آپ خلقت کا ایک حصہ ہیں۔

یہاں کبھی بھی ایسا کوئی وقت نہیں تھا جب میں اور آپ اور بادشاہ یہاں جمع ہوئے۔ جن کا کوئی وجود نہ تھا۔ نہ ہی یہاں کوئی ایسا وقت ہوگا جب ہمارا وجود ختم ہو جاۓ گا۔ جیسے ایک شخص جو ایک جسم میں اپنے بچپن، جوانی اور بڑھاپے میں رہا، ویسے ہی وہ اپنی موت کے وقت، دوسرا جسم حاصل کر لیتا ہے۔ دانا ان تبدیلیوں سے جھانسہ نہیں کھاتے ۔“

(قدیم ہندو تصنیف: بھگود گیتا)

تو کیا ہوتا ہے جب ایک شخص مرتا ہے؟ جسم کا وجود ختم نہیں ہوتا، کیونکہ ایسی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ یہ اجزاء میں گھل مل جاتا ہے۔ اور جو انسان آپ کے اندر ہے٫ آپ کا اصل – وہ بھی اپنا وجود ختم نہیں کرتا۔ یہی لفظ و جود ہی آپ کو بتاتا ہے کہ آپ ہمیشہ رہیں گے! 

محبت: ایک عظیم قوت

آپ زندہ انسان نہیں ہیں۔ آپ ایک دائمی وجود ہیں جو عارضی طور پر انسانی جسم میں رہ رہا ہے۔ اگر آپ جینا چھوڑ دیں تو کائنات میں بہت سی خالی جگہ ہوگی ، اور پوری کائنات اس خالی جگہ میں ڈھیر ہو جاۓ گی۔

اس کی اکلوتی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ایک شخص کو اس کے بعد نہیں دیکھا جب وہ اپنا جسم چھوڑ دیتا ہے۔ کیوں کہ آپ محبت کی فریکونسی کو نہیں دیکھ سکتے۔ آپ بالائے بنفشی روشنی کی فریکونسی کو بھی نہیں دیکھ سکتے ، اور محبت کی فریکونسی….. جو کہ ایسی فریکونسی ہے جس کی وہ حامل ہیں، کائنات میں سب سے بلند فریکونسی ہے۔

دنیا میں سب سے بڑا سائنسی ساز وسامان بھی محبت کی فریکونسی کو دریافت کرنے کے قریب تک نہیں بھٹکا۔ لیکن یا درکھیں کہ آپ محبت محسوس کر سکتے ہیں۔ اگر یہاں کوئی ایسا ہے جسے آپ نہیں دیکھ سکتے ،تو آپ انہیں محبت کی فریکونسی سے محسوس کر سکتے ہیں۔

آپ انہیں نا امیدی اور پریشانی میں نہیں دیکھ سکتے۔ کیونکہ وہ فریکونسیز اس فریکونسی کے قریب کہیں نہیں ہیں جس کے وہ حامل ہیں۔ لیکن جب آپ محبت اور اظہار تشکر کی سب سے بلند فریکونسی پر ہوتے ہیں، تو آپ انہیں محسوس کر سکتے ہیں۔ وہ آپ سے کبھی بھی دور نہیں گئے اور آپ ان سے کبھی بھی جدا نہیں ہوۓ۔ آپ ہمیشہ سے زندگی میں محبت کی طاقت کے ذریعے ہر چیز سے جڑے ہوۓ ہیں۔

بہشت آپ کے اندر ہے

 ’’دنیا اور جنت کے تمام تر اصول وضوابط آپ کے اندر ہی بس رہے ہیں۔‘‘

مارشل آرٹ ایکیڈو کا بانی: موری ویوشیبا

 قدیم تصانیف بتاتی ہیں کہ جنت آپ کے اندر موجود ہے۔ اور جس کے متعلق وہ بات کر رہی ہیں وہ آپ کی فریکونسی ہے۔ جب آپ اپنا انسانی جسم چھوڑ دیں گے۔ آپ خود بخود ہی پاکیزہ محبت کی بلند ترین فریکونسی اختیار کر لیں گے، کیونکہ یہی آپ کی فریکونسی ہے۔

قدیم وقتوں میں پاکیزہ محبت کی اس بلند ترین فریکونسی کو جنت کہا جا تا تھا۔ لیکن آپ کو جنت اپنی اسی زندگی کے دوران تلاش کرنا ہوگی۔ اس وقت نہیں جب آپ کا جسم مردہ ہوگا۔ آپ کو یہیں پر جنت تلاش کرنا ہوگی۔ جب آپ اس دنیا میں ہیں، اور حقیقتا بہشت آپ کے اندر ہی ہے۔

کیونکہ جنت آپ کے وجود کی فریکونسی ہے۔ جنت کو زمین پر تلاش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی زندگی کو اپنے وجود کی فریکونسی پرگزاریں۔ یعنی خالص محبت اور خوشی کے ساتھ۔

زندگی میں محبت حاصل کرنا

سوال یہ نہیں کہ زندگی کو آگے گزارا جاۓ یا نہیں۔ بلکہ سوال یہ ہے کہ آپ زندگی سے صحیح معنوں میں لطف اندوز کیسے ہوتے ہیں۔ 

بدھ مت کے مصنف اور معلم : رابرٹ تھرمن 

آپ کا وجود کبھی ختم نہیں ہوتا۔ آپ کے پاس وہ تمام وقت موجود ہے جس میں آپ دنیا کی ہر چیز کا لطف لے سکتے ہیں۔ وقت کی کوئی کمی نہیں ہے کیونکہ آپ یہاں ہمیشہ موجود رہیں گے۔ آپ کو بہت سے ایڈونچرز اور بہت ساری چیزوں کا سامنا کرنا ہے۔ زمین ہمارے لیے حد نہیں ہے۔ جب ہم زمین کی ہر چیز سے بخوبی واقف ہو جائیں گے تو ہم دوسری دنیاؤں کا رخ کریں گے۔

ابھی بہت سی کہکشائیں ، وسعتیں اور ایسی نئی زندگیاں ہماری منتظر ہیں جن کا ابھی ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ لیکن ہم ان سب چیزوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان کا تجربہ مل کر کر یں گے کیونکہ ہم ایک ہی تخلیق کا حصہ ہیں۔

شکریہ زندگی

اب سے کروڑوں سال بعد جب ہم اگلی دنیاؤں کی طرف دیکھیں گے تو وہاں ہمارے سامنے لامحدود دنیائیں، بے شمار کہکشائیں اور لامحدود وسعتیں تب بھی ہماری منتظر ہوں گی۔

اس منظر کو تصور کرنے کے بعد کیا تھوڑے سے وقت کے لیے بھی آپ کو یہ لگا ہے کہ شاید آپ اس سے زیادہ خاص ہیں ، جتنا آپ نے سوچا تھا؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید جتنا آپ نے سمجھا تھا آپ اس سے زیادہ قیمتی ہیں؟ آپ، ہر وہ شخص جسے آپ جانتے ہیں اور ہر وہ شخص جو آپ سے پہلے زندگی گزار چکا ہے، ان کا کوئی اختتام نہیں ہے۔

کیا آپ زندگی کو اپنی بانہوں میں لے کر یہ نہیں کہنا چاہتے کہ شکریہ زندگی؟ کیا آپ اپنی آئندہ زندگی کے ایڈونچرز کے لیے پر جوش نہیں ہیں؟ کیا آپ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر پر جوش آواز سے چیختے ہوۓ کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی کو ہاں نہیں کہنا چاہتے ؟

آپ کی زندگی کا مقصد

’’آپ کی زندگی کا مقصد شکر اور مسرت کے علاوہ کچھ نہیں ۔“ 

گوتم بدھ 

آپ کی زندگی کا مقصد مسرت کا حصول ہے۔ لہذا آپ کے خیال میں زندگی کی سب سے بڑی مسرت کیا ہے؟ عطا کرنا۔

آج سے 6 سال قبل اگر کوئی مجھ سے کہتا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی عطا کرنا ہے، تو میں اس سے کہتی : تمہارے لیے یہ کہنا آسان ہے، لیکن میں زندگی کی مشکلات سے زور آزمائی کر رہی ہوں اور مشکل سے گزارا کر رہی ہوں، اس لیے میرے پاس کسی کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

زندگی کی سب سے بڑی مسرت دوسروں کو عطا کرنا ہے۔ کیونکہ جب تک آپ عطا نہیں کرتے آپ مشکلات سے ہی نبرد آزما رہتے ہیں۔ 

زندگی مشکلات سے بھر پور ہوگی ، اور ایک کے بعد دوسری مشکل کا سامنا ہوگا۔ جب بھی آپ کو یہ لگے گا کہ سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے تو اچا نک کہیں سے کوئی نئی مشکل یا مصیبت آن پڑے گی۔ 

زندگی کی سب سے بڑی مسرت عطا کرنا ہے۔ اور واحد چیز جو آپ کسی کو دے سکتے ہیں وہ ہے آپ کا پیار۔ آپ کا پیار، آپ کی مسرت، آپ کی مثبت سوچ ، آپ کا اظہار تشکر اور جذبہ آپ کی زندگی میں صحیح معنوں میں کبھی نہ ختم ہونے والی چیزیں ہیں۔ دنیا کی عمدہ سے عمدہ شے اس انمول تحفے کے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

محبت: ایک مقناطیس

زیادہ سے زیادہ پیار دوسروں کو دیں۔ کیونکہ یہ ایک مقناطیس کی طرح زندگی کی عمدہ چیزوں کو آپ کی طرف کھینچ لاتا ہے۔ آپ کی زندگی آپ کے تصورات سے بڑھ کر خوبصورت ہو جاۓ گی۔ کیونکہ جب آپ دوسروں کو پیار دیتے ہیں تو آپ اپنی زندگی کا مقصد پورا کر رہے ہوتے ہیں۔

جب آپ دوسروں کو پیار دیتے ہیں، تو آپ کو بدلے میں اتنا پیار ملے گا کہ آپ سے سنبھالے نہیں سنبھلے گا۔ کیونکہ آپ لامحدود محبت اور مسرت کے حقدار ہیں۔

ایک دن جب انسان ہواؤں ،لہروں ، اور زمینی کشش کو مسخر کر لے گا، تب ہم خدا کی خاطر محبت کی طاقتوں کی لگام سنبھالیں گے، اور تب، دنیا کی تاریخ میں دوسری بار، انسان آگ کو دریافت کر لے گا۔

پیرے سیلی ہارڈ

آپ اس دنیا میں صرف محبت لے کر آتے ہیں۔ یہی وہ واحد چیز ہے جو اس دنیا سے جاتے وقت آپ اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ہر بار جب آپ کوئی مثبت چیز منتخب کرتے ہیں۔ ہر بار جب آپ اچھا محسوس کرنے کومنتخب کرتے ہیں۔ آپ پیار دے رہے ہوتے ہیں۔

اور اس طرح آپ دنیا کو روشن کر رہے ہوتے ہیں۔ ہر وہ چیز جس کی آپ خواہش کرتے ہیں، ہر وہ چیز جس کا آپ خواب دیکھتے ہیں ، ہر وہ چیز جس سے آپ کو محبت ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں گے آپ کےپیچھے پیچھے آۓ گی۔

کائنات کی سب سے عظیم طاقت آپ کے اندر موجود ہے۔ اور اس کے ذریعے آپ ایک شاندارزندگی گزار سکتے ہیں۔ یہ عظیم طاقت آپ کے اندر موجود ہے۔ 

طاقت کے چند نقاط

  • آپ ہمیشہ سے موجود ہیں، اور آپ کا وجود ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ آپ اس عظیم تخلیق کا حصہ ہیں۔
  • آپ، ہر وہ شخص ہیں، جسے آپ جانتے ہیں اور ابتداۓ آفرینش سے ہر شخص کا کوئی اختتام نہیں ہے۔
  • زمین پر جنت تلاش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ اپنے وجود کی فریکونسی کے مطابق زندگی گزاریں ، اور وہ فریکونسی ہے خالص محبت اور مسرت۔ 
  • زندگی کی سب سے بڑی مسرت دوسروں کو عطا کرنا ہے۔ کیونکہ جب تک آپ عطا نہیں کرتے ، آپ ہمیشہ زندگی کی مشکلات سے الجھے رہتے ہیں۔ آپ کا پیار، آپ کی مسرت ، آپ کی مثبت سوچ ، آپ کا اظہار تشکر اور جذ بہ آپ کی زندگی میں صحیح معنوں میں کبھی ختم نہ ہونے والی چیزیں ہیں۔ دنیا کی عمدہ سے عمدہ شے اس انمول تحفے کے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور یہ تحفہ ہے آپ کا پیار۔
  • دوسروں کو پیار دیں کیونکہ یہی وہ واحد چیز ہے جو زندگی کی تمام عمدہ چیزوں کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچتی ہے۔
  • اپنی زندگی میں ہر بار جب آپ کوئی مثبت چیز منتخب کرتے ہیں، ہر بار جب آپ اچھا محسوس کرنے کومنتخب کرتے ہیں، آپ پیار دے رہے ہوتے ہیں، اور اس طرح آپ انسانی زندگی میں روشنی کا اضافہ کر رہے ہوتے ہیں۔

رہونڈا بائرن – Rhonda Byron

اپنے کسی پیارے کے ساتھ شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے