کشش کا قانون ہی محبت کا قانون ہے۔ یہ اس قدر طاقتور قانون ہے جو ایک کہکشاں سے لے کر ایک چھوٹے سے چھوٹے ایٹم تک ہر چیز میں ہم آہنگی رکھتا ہے۔ یہ ہر چیز میں اور کائنات کی ہر شے میں عمل درآمد کر رہا ہے۔ یہی وہ قانون ہے جو آپ کی زندگی پر عمل پیرا ہے۔
طاقت کیا ہے؟
یہ طاقت کیا ہے میں یہ نہیں بتا سکتا، بس میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ موجود ہے۔
ٹیلی فون کا موجد : الیگزینڈر گراہم بیل
زندگی بہت سادہ ہے۔ آپ کی زندگی صرف دو قسم کی چیزوں سے بنتی ہے، مثبت اشیاء اور منفی اشیاء۔ آپ کی زندگی کا ہر پہلو چاہے یہ آپ کی صحت ، دولت ، تعلقات، کام یا پھر خوشیاں جو کچھ بھی ہے، یہ آپ کے لیے مثبت یا منفی ہوسکتا ہے۔
آپ کے پاس بے شمار دولت ہے یا پھر آپ کے پاس دولت کی کمی ہے۔ آپ صحت سے بھر پور ہیں یا پھر آپ بیمار ہیں۔ آپ کے تعلقات خوشگوار ہیں یا بگڑے ہوۓ ہیں۔ آپ کا کام دلچسپ اور کامیاب ہے یا غیر مطمئن اور نا کام ہے۔ آپ خوشی سے بھر پور ہیں یا پھر آپ زیادہ تر وقت افسردہ محسوس کرتے ہیں۔ آپ پر خوشگوار اور ناخوشگوار حالات، اچھا اور برا وقت اور اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنی زندگی میں مثبت کی نسبت منفی اشیاء کا زیادہ سامنا ہے تو پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہے اور آپ یہ بات جانتے ہیں۔ آپ ایسے لوگ دیکھتے ہیں جو زندگی سے بھر پور اور خوش باش ہیں اور جن کی زندگی خوشگوار چیزوں سے بھر پور ہے۔ اور کوئی چیز آپ کو بتاتی ہے کہ آپ بھی اس سب کے حقدار ہیں۔ اور اس وقت آپ بالکل درست ہوتے ہیں۔
آپ ایک ایسی زندگی کے حقدار ہیں جو بہترین اشیاء سے بھر پور ہے۔ زیادہ تر لوگ جن کے پاس اچھی زندگی ہے، وہ حقیقت میں یہ نہیں جانتے کہ آخر انہوں نے اسے حاصل کرنے کے لیے ایسا کون سا کام کیا تھا۔ مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی کام ضرور کیا تھا۔ انہوں نے طاقت کا استعمال کیا جو ان کی زندگی میں ہر اچھی چیز کا باعث ہے۔۔۔۔۔
ایسے ہر شخص نے محبت کی طاقت کا استعمال کیا۔
وقت کی شروعات سے ہی محبت کے متعلق ہر مذہب اور ہر عظیم مفکر فلسفی ، پیغمبر اور عظیم رہنما نے بہت کچھ کہا اور لکھا ہے۔ مگر ہم میں سے بہت سے لوگوں نے ان کے ان دانشمندانہ الفاظ کو درحقیقت سمجھا ہی نہیں ۔
حتی کہ ان کی تعلیم خصوصی طور پر ان لوگوں کے لیے تھی جو ان کی زندگی میں تھے۔ مگر دنیا کے لیے ان کا واحد سچ اور پیغام آج بھی وہی ہے۔ ’محبت‘ کیونکہ جب آپ محبت کرتے ہیں تو آپ کا ئنات کی سب سے عظیم طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔
محبت کی طاقت
محبت ایک ایسا عنصر ہے جس کا مادی وجود دکھائی نہیں دیتا۔ یہ اس قدر حقیقی ہے جتنی کہ ہوا یا پانی۔ یہ ایک متحرک زندہ قوت ہے۔۔۔۔ یہ لہروں کی طرح حرکت کرتی ہے اور سمندر کی طرح بہتی ہے۔
معروف مصنف: پرینٹس مالفورڈ
دنیا کو بچانے والے عظیم مفکروں نے جس محبت کا ذکر کیا ہے وہ اس سے بہت ہی مختلف ہے۔ جو لوگ محبت کے متعلق سوچتے ہیں۔ یہ آپ کے خاندان ، دوستوں اور پسند یدہ اشیاء سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کیونکہ محبت محض ایک احساس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ محبت ایک مثبت قوت ہے، محبت کمزور ، لاغر یا مدھم نہیں ہے۔ محبت زندگی کی مثبت قوت ہے ہر مثبت اور عمدہ کام کا باعث محبت ہے۔ زندگی میں سینکڑوں قسم کی مختلف مثبت قوتیں نہیں ، یہ صرف ایک ہی ہے ۔
قدرت کی عظیم قو تیں۔ جیسے کہ کشش ثقل اور برقی قوت ہمیں دکھائی نہیں دیتی مگر ان کی طاقت میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسی طرح محبت کی طاقت ہمیں دکھائی تو نہیں دیتی مگر یہ طاقت قدرت کی کسی بھی دوسری طاقت سے بڑھ کر ہے۔ اس طاقت کا ثبوت دنیا میں ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے محبت کے بنا زندگی کچھ نہیں۔
ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ محبت کے بنا دنیا کیسی ہوگی؟ سب سے پہلے تو یہ کہ آپ کا وجود ہی نہ ہوتا۔ محبت کے بنا آپ پیدا ہی نہیں ہو سکتے تھے۔ نہ ہی آپ کا خاندان اور نہ ہی کوئی دوست پیدا ہوسکتا تھا۔ در حقیقت پوری دنیا میں ایک بھی انسان نہ ہوتا۔ اگر محبت کی طاقت کو آج ہی ختم کر دیا جاۓ ، تو پوری انسانیت ہی مٹ جاۓ گی اور بالآخر وہ مر جاۓ گی۔
ہر ایجاد، در یافت اور انسانی تخلیق انسان کے دل میں موجود محبت کے باعث ہے۔ اگر رائٹ برادران میں محبت نہ ہوتی تو ہم ہوائی جہاز میں اڑ نہ سکتے۔ اگر یہ سائنسدانوں، موجدوں، اور دریافت کرنے والوں میں نہ ہوتی تو ہم بجلی ، حرارت اور روشنی بھی حاصل نہ کر تے۔ نہ ہی ہم گاڑی ، فون ، آلات یا کوئی بھی دوسری ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے قابل ہوتے ، جنہوں نے زندگی کو بہت ہی آسان اور آرام دہ بنا دیا ہے۔
ماہر تعمیرات اور معماروں کی محبت کے بنا کوئی گھر، عمارت یا شہر نہ ہوتا۔ محبت کے بنا کوئی دوا، ڈاکٹر یا ایمر جنسی سہولیات نہ ہوتیں۔ کوئی کتاب کوئی پینٹنگ اور کوئی موسیقی نہ ہوتی۔ کیونکہ یہ تمام چیزیں محبت جیسی مثبت قوت کے باعث تخلیق کی گئی ہیں ۔ ابھی اپنے اردگرد نظر دوڑائیں۔ آپ جو بھی انسانی تخلیق دیکھیں گے، وہ محبت کے بنا یہاں نہ ہوتی ۔
محبت کو نکال باہر کریں تو آپ کی دنیا ایک قبرستان بن جاۓ گی ۔
معروف شاعر : رابرٹ براؤننگ
محبت آپ کو متحرک کرتی ہے
ہر وہ چیز جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا پانا چاہتے ہیں وہ محبت سے حاصل ہوتی ہے۔ محبت کے بنا آپ کا م نہیں کر سکتے۔ اس کے سوا ایسی کوئی مثبت قوت نہیں ہے جو آپ کو صبح اٹھنے ، کام کرنے ،کھیلنے ، رقص کرنے ، بولنے ، سیکھنے ،موسیقی سننے ، یا کوئی بھی کام کرنے کے لیے ترغیب دیتی ہے۔
یہ مثبت قوت محبت ہے جو کام کرنے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ آپ کے اندر ایک کام کر نے یا کوئی شے حاصل کرنے کی خواہش پیدا کرتی ہے۔
محبت جیسی مثبت قوت کوئی بھی بہترین شے تخلیق کر سکتی ہے۔ عمدہ اشیاء کو بڑھاسکتی ہے اور آپ کی زندگی میں ہر طرح کی منفیت کو بدل کر رکھ سکتی ہے۔
آپ کے پاس اپنی صحت ، دولت ، روزگار، تعلقات اور زندگی کے ہر شعبے کے لیے طاقت موجود ہے۔ اور یہ طاقت محبت ہے جو آپ کے اندرموجود ہے۔ لیکن اگر یہ طاقت آپ کی زندگی میں موجود ہے، اور یہ طاقت آپ کے اندر موجود ہے تو پھر آپ کی زندگی اتنی حسین کیوں نہیں؟
آپ کی زندگی کا ہر پہلوعظیم الشان کیوں نہیں ہے؟ آپ کے پاس وہ سب کیوں نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں؟ آپ وہ سب کرنے کے قابل کیوں نہیں ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں؟ آپ ہر دن خوشی سے بھر پور کیوں نہیں ہوتے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کے پاس انتخاب موجود ہے۔ آپ کے پاس انتخاب ہے کہ آپ محبت اور اس مثبت قوت پر قابو پانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ یا پھر یہ کہ آپ نے اسے سمجھا بھی ہے یا نہیں۔ آپ اپنی زندگی کے ہر دن اس کا انتخاب کرتے ہیں۔
بنا کسی شے کو مستثنیٰ قرار دیئے ، آپ ہر وقت اپنی زندگی میں کسی نہ کسی عمدہ شے کا تجربہ کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ محبت کرتے ہیں اور محبت جیسی مثبت قوت پر قابو پاتے ہیں۔ اور ایسا ہرلمحہ، جب آپ کو کسی بری چیز کا سامنا ہوتا ہے تو یقینا آپ نے محبت نہیں کی اورمنفی نتیجہ سامنے آیا۔
محبت آپ کی زندگی میں تمام خوشیوں کا باعث ہے اور محبت میں کنجوسی تمام برائیوں، تمام تکلیفوں اوراذیتوں کا باعث ہے۔ آج بدقسمتی سے پوری دنیا میں اور انسانیت کی پوری تاریخ میں تمام لوگوں کی زندگیوں میں محبت کی طاقت کے متعلق سمجھ اور علم کی کمی بالکل واضح ہے ۔
محبت دنیا کی سب سے طاقتور قوت ہے اور اس کے باوجود بہت ہی نا معلوم ہے۔
پیئر ٹائل ہارڈ ڈ ی شارڈن
اب آپ نے زندگی میں تمام اچھائیوں کے لیے اس واحد اور اکلوتی طاقت کا علم حاصل کر لیا ہے۔ آپ اپنی باقی پوری زندگی کو بدلنے کے لیے اسے استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ مگر سب سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ محبت کس طرح کام کرتی ہے۔
محبت اور کشش کا قانون
کائنات پر قدرتی قوانین کی حکمرانی ہے۔ ہم ہوائی جہاز میں اڑ سکتے ہیں کیونکہ ہوائی جہاز قدرتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اُڑ نے کے قابل بننے کے لیے فزکس کے قوانین ہمارے لیے تبدیل نہیں ہوں گے۔ مگر ہم نے راستہ تلاش کر لیا ہے کہ قدرتی قوانین کے مطابق کیسے کام کیا جاۓ۔ اور ایسا کرنے سے ہم اڑ سکتے ہیں۔
جیسے فزکس کے قوانین ہوائی جہاز ،بجلی اور کشش ثقل پر حکمرانی کرتے ہیں۔ بالکل اسی طرح محبت پر حکمرانی کرنے کا قانون بھی موجود ہے۔ اپنی زندگی بدلنے اور محبت جیسی مثبت قوت پر قابو پانے کے لیے آپ کو اس کا قانون سمجھنا ہوگا۔
پوری کائنات میں موجود سب سے طاقتور قانون….. کشش کا قانون ہے۔ کشش کا قانون ایک ایسا قانون ہے جو پوری کائنات کے چھوٹے سے بڑے تک ہر ستارے، ایٹم اور ذرے پر قابو پاۓ ہوۓ ہے۔
سورج کی کشش کی طاقت ہمارے سولر سسٹم کے سیاروں کو بھنچتی ہے اور انہیں خلا میں ادھر ادھر بھٹکنے سے روکتی ہے۔ کشش کی طاقت آپ کو اور ہر شخص ، جانور، پودے اور زمین کے ہر معدنی ذرے کو اپنے ساتھ تھامے ہوئے ہے۔ کشش کی قوت قدرت کے ہر ذرے میں دیکھی جاسکتی ہے۔
جیسے کہ ایک پھول مکھیوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ یا ایک بیج مٹی سے اپنی خوراک کھینچتا ہے۔ یا جیسے ہر زندہ جاندار اپنے جیسے جاندار کی طرف کھنچا چلا آتا ہے۔ کشش کی قوت زمین کے ہر جاندار پر لاگو ہوتی ہے۔ سمندر میں مچھلیوں کو اور آسمان میں پرندوں کو اپنی تعداد اور جنڈ میں اضافہ کرنے میں مددکرتی ہے۔
کشش کی قوت آپ کے جسم کے خلیے، آپ کے گھر کے مواد، اور آپ کے فرنیچر کو آپس میں جوڑے رکھتی ہے۔ یہ پانی کو گلاس میں اور آپ کی کارکوسڑک کے ساتھ جوڑتی ہے۔ ہر وہ چیز جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ کشش کی قوت کے باعث بڑی ہوئی ہے۔ کشش ہی وہ قوت ہے جو ایک شخص کو دوسرے شخص کی طرف مائل کرتی ہے۔
یہ شہر اور قومیں، گروہ، کلب اور معاشرے بنانے کی طرف راغب کرتی ہے جہاں وہ ایک جیسے رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی قوت ہے جو ایک شخص کو سائنس کی طرف مائل کرتی ہے تو دوسرے کو کھانا پکانے کی طرف۔ یہ لوگوں کو مختلف کھیلوں کی طرف یا مختلف طرز کی موسیقی کی طرف ، اور کچھ جانوروں اور پالتو جانوروں کی طرف مائل کرتی ہے۔
کشش ایک ایسی طاقت ہے جو آپ کو آپ کی پسندیدہ چیزوں اور جگہوں کی طرف کھینچتی ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جو آپ کو آپ کے دوستوں اور ان لوگوں کی طرف کھینچتی ہے جن سے آپ پیار کرتے ہیں۔
محبت کی قوتِ کشش
تو کشش کی طاقت کیا ہے؟ قوت کشش ہی محبت کی طاقت ہے۔ محبت کشش ہے۔ جب آپ اپنے پسندیدہ کھانے کی طرف کشش محسوس کرتے ہیں تو آپ اس کھانے کے لیے محبت محسوس کرتے ہیں۔ کشش کے بنا آپ کچھ بھی محسوس نہیں کریں گے۔
آپ کے لیے تمام کھانے ایک جیسے ہوں گے۔ آپ یہ نہیں جان پائیں گے کہ آپ کس سے پیار کرتے ہیں اور کس سے نہیں۔ کیونکہ آپ کسی چیز کی طرف مائل نہیں ہوں گے۔ آپ کسی دوسرے شخص، کسی مخصوص شہر، گھر، گاڑی، کھیل، نوکری ، موسیقی ، کپڑے یا کسی بھی دوسری چیز کی طرف مائل نہیں ہوں گے، کیونکہ اس کشش کی قوت کے باعث آپ محبت محسوس کرتے ہیں۔
کشش کا قانون یا محبت کا قانون ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ایک ہی ہیں اور ایک جیسے ہیں۔
معروف مصنف : چارلس ہانل
کشش کا قانون ہی محبت کا قانون ہے۔ اور یہ اس قدر طاقتور قانون ہے جو ایک کہکشاں سے لے کر ایک چھوٹے سے چھوٹے ایٹم تک ہر چیز میں ہم آہنگی رکھتا ہے۔ یہ ہر چیز میں اور کائنات کی ہر شے میں عمل درآمد کر رہا ہے اور یہی وہ قانون ہے جو آپ کی زندگی پرعمل پیرا ہے۔
عالمگیر اصطلاح میں ، کشش کا قانون کہتا ہے : محبت، محبت کو کشش کرتی ہے۔ آپ کی زندگی میں اس سادہ سی اصطلاح کا مطلب کیا ہے ؟ آپ جو کچھ دنیا کو دیتے ہیں وہی حاصل کرتے ہیں۔ آپ جو کچھ بھی زندگی کو دیتے ہیں وہی زندگی آپ کو دیتی ہے۔ آپ کشش کے قانون کے تحت جو کچھ بھی دنیا کو دیتے ہیں ، بالکل وہی چیز آپ واپس حاصل کرتے ہی ۔
” ہرعمل کا ایک بالکل ویسا ہی مخالف ردِعمل ہوتا ہے ۔“
ماہر ریاضیات اور طبعیات دان : آئزک نیوٹن
عطا کرنے کا ہر عمل اپنا مخالف تخلیق کرتا ہے۔ یعنی کسی چیز کا حصول اور جو کچھ بھی آپ حاصل کرتے ہیں وہ اتنا ہی ہوتا ہے جو کچھ آپ دے چکے ہیں۔ آپ زندگی کو جو کچھ بھی دیتے ہیں وہی کچھ وصول کرتے ہیں۔
یہ کائنات میں فزکس اور ریاضی کی طرح کام کرتا ہے۔ مثبت سوچ رکھیں گے تو آپ مثبت ہی وصول کریں گے۔ منفی سوچ رکھیں گے تو آپ منفی ہی وصول کریں گے۔
مثبت سوچ رکھیں گے تو آپ مثبت اشیاء سے بھر پور زندگی پائیں گے۔ منفی سوچ رکھیں گے تو آپ منفی اشیاء سے بھر پور زندگی پائیں گے۔ مگر آپ منفی یا مثبت سوچ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ اپنی سوچ اور احساسات کے ذریعے۔
کسی بھی لمحے چاہے آپ مثبت سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں یا منفی سوچ کا ، چاہے آپ مثبت احساسات کا مظاہرہ کر رہے ہیں یا منفی احساسات کا ، چاہے مثبت اعمال کا مظاہرہ کر رہے ہیں یا منفی کا، جو کچھ بھی آپ دے رہے ہیں وہی سب کچھ آپ اپنی زندگی میں وصول کریں گے۔
انسان کو پیش آنے والے ہر طرح کے حالات و واقعات جو اس کی زندگی کے ہر لمحے کو بناتے ہیں۔ وہ آپ کی سوچ اور آپ کے احساسات کے باعث آپ کی طرف واپس کھنچے چلے آئیں گے۔ زندگی میں کچھ بھی بلاوجہ رونما نہیں ہوتا۔ آپ نے اپنی عطاؤں کے بدلے میں سب کچھ وصول کیا ہے۔
بس دینا سیکھیں، یہ آپ کو عطا کرے گی ۔ ۔ ۔ ۔ آپ جو بھی اپنا معیار مقررکریں گے یہ بدلے میں آپ کا معیار مقررکرے گی۔
حضرت عیسی علیہ السلام
آپ جو کچھ بوئیں گے وہی کاٹیں گے۔ گھر جاتے ہوۓ اپنے دوست کی مدد کریں یقینا یہ مدد آپ تک روشنی کی رفتار سے واپس آئے گی۔ گھر کے ایک فرد پر غصہ نکالیں جو آپ پر رعب جماۓ ہوۓ ہے تو یہی غصہ آپ کی زندگی کے حالات کا لباس پہنے ہوۓ آپ کو واپس ملے گا۔
آپ اپنی سوچ اور اپنے احساسات کی بدولت اپنی زندگی بنا رہے ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی میں جس بھی چیز کا تجربہ کیا اور آپ کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ آپ کی سوچ اور احساسات کی تخلیق ہے۔ اگر آپ یہ سوچتے یا محسوس کرتے ہیں کہ میرا آج کا دن پریشانی سے بھر پور اور مشکل ہوگا، تو پھر آپ اپنے اردگر د ایسے لوگ اور حالات و واقعات کو اکٹھا کر لیں گے جو آپ کے دن کو پریشانی سے بھر پور اور مشکل بنادیں گے۔
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ میری زندگی بے حد حسین ہے، تو آپ اپنے اردگرد ایسے لوگ اور حالات و واقعات کو اکٹھا کر لیں گے جو آپ کی زندگی کو حسین بنادیں گے۔
رہونڈا بائرن